مسلمان باوجودوسائل ہونے کے پوری دنیامیں ذلت وخواری کاشکارہیں، راشدنسیم

جمعہ 26 ستمبر 2014 17:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) مسلمان باوجودوسائل ہونے کے پوری دنیامیں ذلت وخواری کاشکارہیں۔دنیاکی بہترین افواج، دنیاکاسترفیصدسے زائدمعدنی تیل،سوئی گیس، سونااور دیگرمعدنی وسائل مالامال اسلامی ممالک آج بھی دنیامیں پیچھے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ قرآن وسنت سے انخراف ہے نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم نے دفترجماعت اسلامی 47پل پرنمازجمعہ کے اجتماع اوردفترجماعت اسلامی پی پی33 میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان کسی بھی قوم کا سب سے بڑا سرمایہ ہوتے ہیں اورمسلم امہ کے پاس یہ سرمایہ 55فیصدسے بھی زائدہے لیکن منزل کادرست تعین نہ ہونے کے سبب یہ سرمایہ ضائع ہورہاہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی نے نوجوان نسل کے لیے ایک ایسا پروگرام ترتیب دیاہے جس کے ذریعے دنیاوآخرت میں کامیابی ان کامقدربن سکتی ۔

(جاری ہے)

آج دنیاکاکفرپنجے جھاڑکر امت مسلمہ کے پیچھے پڑگیاہے اوراس کفراورسیکولرازم کامقابلہ کرنے کے لیے مسلمانوں کااتحادوقت کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع سرگودھاڈاکٹرمحمدفاروق نے بھی خطاب کیا۔

بعدازاں نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم نے دفترجماعت اسلامی پی پی 33خوشاب روڈمیں یوتھ کنونشن سے خطاب کیا۔اس موقع پرانہوں نے نومنتحب ارکان سے حلف بھی لیا۔یوتھ کنونشن میں نوجوانوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔یوتھ کنونشن سے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع سرگودھاڈاکٹرمحمدفاروق، امیرجماعت اسلامی پی پی 33حافظ عدیل باسط ودیگرنے بھی خطاب کیا۔