جعفرآباد میں محکمہ صحت کی انتھک محنت سے پولیو کا خاتمہ کیا گیا،
دیگر شہروں اور صوبوں سے عوام کی نقل و حمل کے باعث احتیاطی طور پر پولیو مہم چلائی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر جعفر آباد
جمعہ 26 ستمبر 2014 18:53
جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد زید بن مقصود نے کہا ہے کہ جعفرآباد میں محکمہ صحت کی انتھک محنت سے پولیو کا خاتمہ کیا گیا تاہم دیگر شہروں اور صوبوں سے عوام کے نقل و حمل کے باعث احتیاطی طور پر پولیو مہم چلائی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں تین روزہ قومی پولیو مہم کے افتتاح پر ایک کمسن بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یعقوب غرشین،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جمال الدین جمالی، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم محمد سلیم کھوسہ ودیگر بھی موجود تھے۔
جعفرآباد میں پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار دو سو ستاسی بچوں کو پولیو سے بچاؤکیلئے پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے تاکہ نئی نسل کو صحت مند بنایا جا سکے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ضلع جعفرآباد میں تین روزہ قومی پولیو مہم کے سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے 474میل اور فی میل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جوکہ تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں اور گھروں میں جاکر پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں گی۔
زید بن مقصود نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے ضلع جعفرآباد میں پولیو کا ایک بھی کیس رونما نہیں ہوا اور جعفرآباد مکمل طور پر پولیو فری ضلع بن چکا ہے۔تاہم جیکب آباد، ڈیرہ مرادجمالی،شہداد کوٹ، سوئی اور دیگر سرحدی شہروں اور صوبوں سے عوام کے نقل و حمل کے باعث احتیاطی طور پر پولیو مہم چلائی جارہی تاکہ دیگر شہروں سے آنے والے افراد کی وجہ سے جعفرآباد میں دو بارہ پولیو نہ پھیل سکے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں حصہ لینا ہم سب کی ذمہ داری تاکہ ہمارے کمسن بچے پولیو جیسی خطرناک اور جان لیوا بیماری سے محفوظ رہ سکیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.