پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، کشمیریوں کو حق خود اردیت دیا جائے ، فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں: وزیر اعظم نواز شریف

جمعہ 26 ستمبر 2014 23:06

پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، کشمیریوں کو حق خود اردیت دیا جائے ، فلسطین ..

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ دنیا بھر کو مشکلات کا سامنا ہے اور پاکستان نے بھی مون سون کی وجہ ہے سیلاب کا سامنا کیا، اس کی وجہ سے ملک کی معیشت پر اثر پڑا، ملکی معیشت اس سے پہلے بھی مشکلات کا شکا رہے، ہارے لاکھوں لوگ اس سیلاب کے باعث بے گھر ہو گئے ہیں، پاکستان میں غربت میں مسلسل اضافہ ہوا مگر اقوام متحدہ کی مدد سے 2030تک غربت کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں کیونکہ امن اور معاشی استحکام ہماری ترجیح رہا ہے ، اس لئے ہم بیک وقت امن اور معیشت کے لئے کوششیں کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ہم تعلیم اور صحت کی صورتحال پر بھی کام کر رہے ہیں اور پوری دنیا سے تعاون کرنے اور لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے جو تمام عالمی قوانین کی پابندی کرتا آ رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دنیا ہمیں سول ایٹمی طاقت کے حصول میں مدد کرے تا کہ ہم ملک میں توانائی کا بحران حل کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہخوشحالی کے لئے باہمی معاملات کو مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، ہمیں افسوس ہے کہ بھارت کی جانب سے مذاکرات کا دور ملتوی کر دیا گیا ہے حالانکہ اس سءامن کا راستہ نکل تھا اور مسئلہ کشمیر جس کے حل کے لئے اقوام متحدہ نے بھی قراردادیں منظور کیں، اہل کشمیر آج بھی حق ارادیت کی منتظر ہیں جس کا وعدہ اقوام متحدہ نے ۶۰ سال پہلے کیا تھا۔

ہم بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائےاور اس مسئلے کا پر امن حل نکالا جائے تا کہ فلسطینی عوام بھی امن کا مزہ چکھ سکیں۔ پاکستان چاہتا ہے کہ شام کا مسئلہ بھی تمام فریقین کی باہمی بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے تاکہ مشرق وسطیٰ میں دوبارہ سر اٹھاتا ہوا دہشت گردی کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ افغانستان کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات قائم رکھیں اور سرزمین کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، پاکستان نے حال ہی میں ملک میں امن کے قیام کے لئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے لیکن دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور اس کے حل کے لئے ساری عالمی برادری کا متحد ہو نا بہت ضروری ہے۔