عوام کو جدید معیاری طبی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے ہیلتھ کےئر سسٹم میں بنیادی تبدیلیاں کرنا ہوں گی:شہبازشریف،
طبی ماہرین ہیلتھ کئیر سسٹم کی بہتری کیلئے قابل عمل تجاویز دیں جن پر من و عن عمل کیا جائے گا،ملکر چیلنج سے نمٹنا ہوگا، سیٹلائٹ کے ذریعے چلڈرن ہسپتال میں بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتو ں کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ضرورت ہے ، وزیراعلی پنجاب
ہفتہ 27 ستمبر 2014 18:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہیلتھ کئیر سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے- طبی ماہرین ہیلتھ کئیر سسٹم کی بہتری کیلئے قابل عمل تجاویز دیں جن پر من و عن عمل کیا جائے گا- پاکستان کے نامور ڈاکٹروں اور طبی ماہرین نے اپنے تجربات اور علم سے دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے- ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اپنے وطن میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے موثر کردار ادا کریں-عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے ہیلتھ کےئر سسٹم میں بنیادی تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔
چلڈرن ہسپتال لاہور بچوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے - ایسے ادارے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی بنائے جانے چاہئیں- سیٹلائٹ کے ذریعے چلڈرن ہسپتال میں بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دوردراز کے دیہات میں رہنے والوں کو بھی جدیدعلاج معالجہ میسر آسکے اور اس مقصد کیلئے حکومت ہرممکن وسائل فراہم کرنے کیلئے تیار ہے-وہ یہاں چلڈرن ہسپتال میں پاکستان پیڈیاٹرک کارڈیالوجی اینڈ کارڈیک سرجنز سوسائٹی کے 11ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے- مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک، میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال احسن وحید راٹھور، صدر پاکستان پیڈیاٹرک کارڈیالوجی اینڈ کارڈیک سرجنز سوسائٹی پروفیسر کلیم الدین عزیز،ڈین اورچےئرمین آئرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر مسعود صادق،پروفیسر شکیل قریشی، غیرملکی مندوبین، سرجنز،پروفیسرزاور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی-وزیراعلی محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے آج اس تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے اور مجھے ان عظیم مسیحاؤں سے مل کر خوشی ہو رہی ہے جو دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں- زلزلہ ہو یا سیلاب یا کوئی اور قدرتی آفت، ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی جذبے اور لگن کے ساتھ خدمت کی ہے- پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے جس نے بے پناہ تباہی مچائی ہے- لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں- مصیبت کی اس گھڑی میں ڈاکٹروں نے مشکل میں گھرے بہن بھائیوں کی بھرپور مدد کی اور انہیں بہترین علاج معالجہ فراہم کیا- انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بنیادی و دیہی مراکز صحت سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکے اور ان کی کارکردگی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے- پنجاب حکومت نے 2011 میں ہالینڈ سے 6 موبائل ہیلتھ یونٹس درآمد کئے تھے اور یہ ہیلتھ یونٹس جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں عوام کو جدید طبی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچا رہے ہیں اور ان موبائل ہیلتھ یونٹس میں جدید تشخیصی آلات بھی نصب ہیں،جبکہ بنیادی و دیہی مراکز صحت کی کارکردگی معیار کے مطابق نہیں ہے اورمیں سمجھتا ہوں کہ اس ضمن میں پروفیسرز اور ڈاکٹرز کو کوئی ایسا حل تجویز کرنا چاہیے جس سے دوردراز علاقوں میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کو تسلسل کے ساتھ یقینی بنایا جاسکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.