شاہ محمود نے آزادی کنٹینر سلام آباد سے دوسرے شہر روانگی کا اشارہ دیدیا،اب عمران خان کے کنٹینر کو پہیے لگیں گے، کنٹینر کے ساتھ عوام کی دعائیں ہیں، یہ رکے گا نہیں، شاہ محمود قریشی
ہفتہ 27 ستمبر 2014 22:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کے کنٹینر کو پہیے لگیں گے، کنٹینر کے ساتھ عوام کی دعائیں ہیں، یہ رکے گا نہیں، کنٹینر پنجاب سے گھوٹکی کے راستے سندھ میں داخل ہوگا، تاہم کنٹینر کی روانگی کی تاریخ کا اعلان عمران خان کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے سینیر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اہلیان لاہور نے 30 اکتوبر 2011 کا جلسہ کامیاب بنایا تھا، اب نئے پاکستان کی تحریک کا آغاز بھی مینار پاکستان سے کر رہے ہیں، تاہم اسلام آباد میں دھرنا جاری رہے گا، لاہور کے بعد کوئٹہ اور ملتان بھی جائیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دھرنا آزادی چوک سے آگے بڑھ کر دیگر شہروں میں بھی جائے گا، اب عمران خان کے کنٹینر کو پہیے لگیں گے، کنٹینر کے ساتھ عوام کی دعائیں ہیں، یہ رکے گا نہیں، کنٹینر پنجاب سے گھوٹکی کے راستے سندھ میں داخل ہوگا، تاہم کنٹینر کی روانگی کی تاریخ کا اعلان عمران خان کریں گے۔(جاری ہے)
شاہ محمود نے کہا کہ ہم کرپٹ سیاست مسترد کر کے عوام کو سیدھاراستہ دکھا رہے ہیں، بھٹو کا فلسفہ اور جماعت دفن کر کے حواری قابض ہوگئے، بھٹو کا فلسفہ دفن کرنے والے ہمیں کیا سیدھا راستہ دکھائیں گے،، انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ نواز شریف خود اپوزیشن میں رہ کر لانگ مارچ کیوں کرتے تھے، عوام فیصلہ کریں گے کون کامیاب ہے اور کون نہیں، شکست خوردہ عناصر پروپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں، ہماری صرف ایک لابی اور ایک پلان ہے جس کا نام ہے پاکستان۔
وزیراعظم کے بیرون ملک دورے پر شاہ محمود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خطاب کے وقت باہر”گونوازگو“کے نعرے لگ رہے تھے، ہم لندن میں منتخب ہوئے نہ مسترد،نہ کوئی لندن پلان ہے، تبدیلی کامشن وقت کی قید سے آزاد ہوتا ہے۔جاوہد ہاشمی سے متعلق دیئے گئے بیان پر شاہ محمود نے کہا کہ باغی اور داغی کا معاملہ عوام پر چھوڑتے ہیں، یہ تو وقت ہی بتائے گا مک مکا کس نے کیا، تحریک انصاف سے بے شک کوتاہیاں ہوئیں لیکن ہم نے نئی روایت ڈالی ہے۔انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی مدت پوری نہیں کرسکے گی،الیکشن2018سے پہلے ہونگے،الیکش کمیشن خود مختار ہوا تو آئندہ انتخابات میں سویپ آوٴٹ کریں گے، عمران خان ملک کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے۔اسپیکر اور استعفوں پر شاہ محمود کا کہنا تھا کہ استفعوں کے معاملے پر اسپیکر اسمبلی کے پاس نہیں جائیں گے،اسپیکر انفرادی طور پر کیوں بلا رہے ہیں،چالیں سمجھ رہے ہیں، سراج الحق محترم ہیں، جلد سیاسی جرگے سے ملاقات کریں گے، اسپیکر ہمیں علیحدہ علیحدہ بلا کر اپنی مرضی کے نتائج چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.