عمران خان حقائق مسخ نہ کریں ، چارٹر آف ڈیموکریسی لندن پلان نہیں ،کائرہ
پیر 29 ستمبر 2014 16:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر 2014ء) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان حقائق کو مسخ کررہے ہیں، میثاق جمہوریت پر چھپ کر نہیں ،دن کی روشنی میں دستخط ہوئے ،وہ لندن ، امریکا کی مثال دیتے ہیں ، جہاں دو ، دو پارٹیاں ہی اقتدار میں آرہی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کئی باتوں کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے انہیں درست تناظر میں بیان کرنے پر زو ر دیا۔ قمر زمان نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی ، لندن پلان نہیں ، پلان چھپ کر طے ہوتے ہیں ،آمریت کے مخالف میثاق جمہوریت پر ساری دنیا کے سامنے دستخط ہوئے۔عمران خان کی جانب سے برطانیہ اور امریکی جمہوریت کی مثال کو غلط قرار دیتےہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ان ممالک میں تو دو ،دو پارٹیاں ہی اقتدار میں آرہی ہیں ۔
(جاری ہے)
پاکستان میں آمریت کی باری ختم ہونے چاہیے ۔
قمر زمان کائرہ نے عمران خان کے اس بیان کا بھی جواب دیا کہ جمہوریت عوام کے مسائل حل اس وقت کرے گی جب اسے مستحکم ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت صرف ساڑھے دس سال رہی اور اسی عرصے میں ملک میں ترقی ہوئی جبکہ آمریت نے مسائل کو جنم دیا۔سابق وفاقی وزیر نےجمہوری حکومت کا ساتھ دینے والی جماعتوں اور پارلیمنٹ کے اتحاد کا دفاع کیا اور کہا کہ عمران خان کی واحد حلیف جماعت اسلامی بھی ان کے ساتھ نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.