سعودی حکام نے غیر قانونی طور پر آنے والے 98 ہزارعازمین کو ادائیگی حج سے روک دیا، پولیس اور دیگر ادارے کسی بھی غیرقانونی نقل وحرکت پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،عرب میڈیا
منگل 30 ستمبر 2014 18:41
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) سعودی حکام نے بیرون ملک اور ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے 98 ہزار غیر قانونی عازمین کو حج کی ادائیگی سے روک کر انہیں واپس بھجوادیا ۔عرب ویب ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایام حج کے موقع پر حجاج کرام کی نگرانی، ان کی دیکھ بھال اور انہیں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے چوکس ہیں، حجاج کرام کی سہولت کے لئے مسجد الحرام کے اطراف 2 ہزار 602 گاڑیوں کے کھڑے کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو ملانے والی شاہراہوں پر ٹریفک رواں رکھنے کے لئے بھی بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی پولیس اور ایمبولیس سروسز بھی عازمین حج کی سہولیات کے لئے ہمہ وقت مصروف ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور دیگر ادارے کسی بھی غیرقانونی نقل وحرکت پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس نے غیر قانونی طور پر پہنچنے والی مختلف اقسام کی 25 ہزار 216 گاڑیوں کو روک کر انہیں واپس کردیا ہے، ان گاڑیوں میں اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے کم و بیش 98 ہزار عازمین سوار تھے جو اجازت نامے کے بغیر ادائیگی حج کے لئے پہنچے تھے، اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 85 گاڑیوں کو ضبط بھی کرلیا گیا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.