اہلسنت والجماعت کےدھرنےکےباعث کراچی میں بدترین ٹریفک جام
بدھ 1 اکتوبر 2014 11:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر 2014ء) کارکنوں کی گرفتاری اور قتل کے خلاف اہلسنت و الجماعت کا گرومندر پر دھرنا جاری ہے، دھرنے کے باعث شہر بھر میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔اہل سنت والجماعت کی جانب سے کارکنوں کے مبینہ ماورائے عدالت قتل اور گرفتاریوں کے خلاف گزشتہ روز سے جاری احتجاج اور دھرنا تاحال جاری ہے۔ دھرنےمیں اہلسنت والجماعت کےکارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ اہلسنت والجماعت کےمرکزی رہنمااورنگزیب فاروقی بھی دھرنے میں موجود ہیں۔
دھرنے کے دوران گرومندر آنے جانے والے راستے بدستور بند ہیں،جبکہ ٹریفک پولیس نے گورنر ہاؤس،اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے کی سڑک کو بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔ دھرنے کی قیادت مرکزی رہ نما اورنگزیب فاروقی کر رہے ہیں، اہلسنت و الجمات کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او پریڈی تھانا کارکن کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے، جس پر ایس ایچ او پریڈی کو معطل کردیا گیا، تاہم معطلی کے باوجود اہلسنت والجماعت کا گرومندر پر دھرنا جاری ہے۔(جاری ہے)
دھرنے کے باعث دفاتر اور تعلیمی اداروں کو جانے والے بچوں اور حضرات کو سخت دشواری کا سامنا ہے، دھرنے اور ٹریفک جام کے باعث متعدد مقامات پر ایمبولینسز بھی گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہیں، احتجاج کے باعث نشتر روڈ، شارع پاکستان، لسبیلہ چوک پر بدترین ٹریفک ہے، جب کہ ایم اے جناح روڈ، نیو پریڈی اسٹریٹ پر متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔ دھرنے اور احتجاج کے باعث ٹریک پولیس نے لوگوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ اہلسنت والجماعت کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ چند روز قبل پاسپورٹ آفس کے قریب کارکن کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد شروع کیا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.