کرکٹر سلمان بٹ کا چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو لاہور کا دورہ
بدھ 1 اکتوبر 2014 14:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) چیئرپرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق کی خصوصی دعوت پرپاکستانی معروف کرکٹر سلمان بٹ نے چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو لاہور کا دورہ کیا۔چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو لاہور کی بچوں کی کرکٹ ٹیم نے چیئرپرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق کے ہمراہ سلمان بٹ کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر کرکٹر سلمان بٹ کو چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے بچوں سے متعلق انتظامی امورکے بارے میں بریفینگ دی گئی۔مزید برآں سلمان بٹ کو چا ئلڈ پروٹیکشن سکول اورچائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن کا دورہ کروایا گیا۔ بعد ازاں سلمان بٹ نے چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ کرکٹ کھیلی ۔(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے چیئرپرسن صبا صادق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ بچے ہماری توجہ اور وقت کے مستحق ہیں۔
چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی بچوں کی کرکٹ ٹیم بہت باصلاحیت ہے اور ان بچوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم کوچنگ کیلئے کرکٹ کلب آئیں جہاں نہ صرف میں بلکہ اور کرکٹرز بھی اپنی خدمات پیش کریں گے۔اس موقع پرچئچیئر پرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو مسز صبا صادق نے سلمان بٹ کا شکریہ ادا کیا اور انکے اس جذبے کو سراہا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل فرنچائزز نے آئی پی ایل کے شیڈولنگ تنازع پر تشویش کا اظہار کیا
-
مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
ایک اوور میں 25 رنز، بابر اعظم نے آصف علی کو پیچھے چھوڑ دیا
-
بابر اعظم ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب
-
پاکستان نے آئرلینڈ کو باآسانی شکست دے کر سیریز جیت لی
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا
-
لیونل میسی نے سعودیہ پر امریکا کو ترجیح کیوں دی؟
-
ٹیسٹ اسٹیٹس نہ رکھنے والے ملک کے کرکٹر نے آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا
-
سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ہدف مل گیا
-
تیسرا ٹی ٹونٹی ، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی سکیورٹی ہیڈ کی پی سی بی حکام سے چیمپئنز ٹرافی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.