کراچی ، پولیس اوررینجرز سے مقابلوں میں 4 گینگسٹرسمیت 6ملزمان ہلاک ، 5 گرفتار
جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اوررینجرز سے مقابلوں میں 4 گینگسٹرسمیت 6ملزمان مارے گئے جبکہ 5کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق لیاری شاہ بیگ لین میں صبح سویرے رینجرز کے چھاپے کے دوران مبینہ مقابلہ میں گینگ وار کا ملزم رفیق مارا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق جبار عرف جھینگو گروپ سے ہے جو 12افراد کے قتل میں ملوث تھا۔
نارتھ ناظم آباد میں شارع نور جہاں پولیس سے مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ جبکہ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ گذشتہ شب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلہ میں گینگ وار کے3 کارندے حنیف عرف منگو، محمد شاہد اور جمال مارے گئے۔(جاری ہے)
شارع نورجہاں پر پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت3 ملزمان گرفتارہوئے جن میں ایک دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ سال ستمبر سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز اور پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے جن میں حکام متعدد افراد کی ہلاکت اور متعدد کی گرفتاریوں کے دعویٰ کرچکے ہیں۔تاہم اس آپریشن کے باوجود اب تک شہر میں مکمل طور پر امن بحال نہیں ہوسکا ہے اور شہر میں فائرنگ اور تشدد زدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.