بچپن میں پائلٹ بننے کا شوق تھا لیکن قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی‘ رابی پیرزادہ

اپنے ڈیزائن کئے ہوئے ملبوسات پہننے کو ترجیح دیتی ہوں‘گلوکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 5 اکتوبر 2014 13:49

بچپن میں پائلٹ بننے کا شوق تھا لیکن قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔5 اکتوبر 2014ء) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ بچپن میں پائلٹ بننے کا شوق تھا لیکن قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی،میں اپنے ملبوسات کی ڈیزائننگ خود کرتی ہوں اور اپنے ڈیزائن کئے ہوئے ملبوسات پہننے کو ترجیح دیتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ ڈریس ڈیزائننگ مشکل کام ہے او رمشکل کام کرنے میں مجھے بڑا مزا آتا ہے ۔

(جاری ہے)

بنیادی طور پر میں گلوکارہ ہوں مگر میں نے مختلف ٹی وی چینلز پر مقبول شوز میں میزبانی بھی کی ،اداکاری کا شوق ہے مگر اس کا جنون نہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ بیوٹی سیلون اور بوتیک بھی چلا رہی ہوں ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری جہاز اڑانے کی خواہش ہے کیونکہ مجھے پچپن سے پائلٹ بننے کا شوق تھا مگر قسمت کی دیوی مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی۔ انہوں نے کہا کہ میرے اندر ہر وقت کچھ نہ کچھ کرنے کی جستجو رہتی ہے مستقبل میں میرے پرستا ر مجھے نئے کام کے ساتھ دیکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :