عمران خان کا طاہر القادری کی امامت میں نماز عید ادا کرنیکا اعلان
اتوار 5 اکتوبر 2014 23:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) عمران خان نے پی اے ٹی ورکرز کو گلو بٹوں کا مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل علامہ طاہر القادری کی امامت میں نماز عید ادا کروں گا، جاگی ہوئی قوم کو جعلی مینڈیٹ والا وزیراعظم قبول نہیں، میاں نواز شریف کو ہر صورت جانا ہوگا، موجودہ حکمران اقتدار کی اہلیت ہی نہیں رکھتے، وزیراعظم بننے کیلئے نہیں قوم کیلئے دھرنا دیا۔
اسلام آباد میں ڈیڑھ ماہ سے جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ دھرنا اپنے لئے نہیں، قوم کیلئے دیا، وزیراعظم بننے کے اور بھی طریقے تھے، آزادی مارچ شرکاء کی قربانی ضائع نہیں جائے گی، قومیں بڑے کام اور قربانی کے بغیر نہیں بنا کرتیں۔(جاری ہے)
وہ کہتے ہیں کہ جاگی ہوئی قوم کو جعلی مینڈیٹ والا وزیراعظم قبول نہیں، نواز شریف کے استعفے تک یہیں رہیں گے، میاں صاحب! آپ کو استعفیٰ دینا پڑے گا، حکمران اقتدار کی اہلیت ہی نہیں رکھتے، انہیں قوم کا خیال نہیں، وہ اپنے لئے پیسہ بنارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ 31 اگست کو عوامی تحریک نے نواز شریف کے گلو بٹوں کا مقابلہ کیا، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کل طاہر القادری کی امامت میں نمازعید ادا کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 180ارب ٹن کوئلہ، لاکھوں ٹن تانبہ اور دیگر معدنیات موجود ہیں، ہر 3 کنوئیں کھودنے پر گیس نکل آتی ہے، پانی سے 50 ہزار میگا واٹ بجلی بنائی جاسکتی ہے، پختونخوا میں ڈیم سے سستی بجلی بناسکتے ہیں، حکمران جلدی پیسہ بنانے کے چکر میں ڈیم نہیں بناتے۔پی ٹی آئی چیف کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں میرٹ، قانون کی بالادستی ہوگی، 10 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالیں گے، فلاحی ریاست میں قانون سب کیلئے ایک ہوگا، تعلیم پر زور دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.