عیدالاضحی کے موقع پر خدمت خلق فاوٴنڈیشن کو قربانی کی کھالیں دینے پر عوام سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا دلی تشکرکا اظہار

بدھ 8 اکتوبر 2014 15:44

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8اکتوبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عیدالاضحی کے موقع پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کوبھاری تعدادمیں قربانی کی کھالیں دینے پرپاکستان بھرکے عوام سے دلی تشکرکا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

پیرکی شب کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پرکارکنوں سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام عوام نے عیدالاضحی کے پہلے روز ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن پربھرپوراعتماد کااظہارکرتے ہوئے اسے بھاری تعدادمیں قربانی کی کھالیں دی ہیں۔

اس پرمیں کراچی سمیت پورے سندھ ، پنجاب، بلوچستان،خیبرپختون خوا،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے عوام کادل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتاہوں۔انہوں نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں مصروف تمام کارکنوں ، ماؤں، بہنوں ،زرگوں کوفرداًفرداًخراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے عیدکے موقع پرتمام ماؤں،بہنوں،بزرگوں اورمعصوم بچوں کے لئے بھی بہت بہت سلام اورنیک تمناؤں کااظہار کیا۔