لٹریسی سکولوں میں 16 سے 35 سال کی عمر کے لوگوں کو تعلیم دی جائیگی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 14:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) حکومت نے صوبہ بھر میں 91 کروڑ روپے کی کثیر رقم سے لٹریسی سکول قائم کرنے کیلئے متعلقہ اضلاع کے محکمہ ایجوکیشن کے افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں ان لٹریسی سکولوں میں 16 سے 35 سال کی عمر کے لوگوں کو تعلیم دی جائیگی جس کیلئے ہر ضلع کی پسماندہ تحصیل میں یہ سکول قائم کئے جائینگے اور جس ضلع میں تعلیمی سہولتوں کا فقدان ہے اس ضلع میں آبادی کے لحاظ سے لٹریسی سکول قائم کئے جائینگے محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق حکومت نے اس ضمن میں 91 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :