ملتان اور لاہور واقعات کی مذمت، ملزمان کو سزا ملنی چاہئے: یوسف رضا گیلانی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 22:31

ملتان اور لاہور واقعات کی مذمت، ملزمان کو سزا ملنی چاہئے: یوسف رضا گیلانی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءاور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور بلاول بھٹو زرداری 18اکتوبر کو کراچی میں بڑا جلسہ کرکے اپنی سیاسی برتری ثابت کر دیں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جماعتی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات میں حصہ لیااور آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں بھی واضح کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں شیخ رشید احمد پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، اس واقعے کے ملزمان کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، ساتھ ہی ہم سمجھتے ہیں کہ لاہور میں عبد القادر گیلانی کے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کوبھی قرار واقعی سزا ملنی چاہئے، نوجوان کی ہلاکت پر دلی افسوس ہے ، اس واقعے کے بعد میرے بیٹے پر دفعہ 109، 302اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، عبدالقادر کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں تاہم ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔