بہاول پور،پنجاب کی 142 تحصیلوں میں کمپیوٹرائزاراضی ریکارڈ سنٹرقائم ،
بہاول پورلودھراں رحیم یارخاں سمیت 16اضلاع میں کمپیوٹرائزیشن مکمل کرلی گئی
جمعہ 10 اکتوبر 2014 19:44
بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) بہاول پورسمیت پنجاب کی 142 تحصیلوں میں کمپیوٹرائزاراضی ریکارڈ سنٹرقائم کردیئے، بہاول پورلودھراں رحیم یارخاں سمیت 16اضلاع میں کمپیوٹرائزیشن مکمل کرلی گئی تفصیل کے مطابق پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ ، بورڈ آف ریونیو کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات اور عوام سے کیے گئے ان کے وعدہ کی تکمیل میں پنجاب کی تمام 143تحصیلوں میں کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر قائم کردیے گئے ہیں۔
ان میں سولہ اضلاع لودھراں، حافظ آباد، ننکانہ صاب ، منڈی بہاو الدین، جہلم ، شیخو پورہ، قصور ، جھنگ ، اوکاڑہ ، نارووال، چکوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، رحیم یار خان، اٹک ، سرگودھا ، بہاول پور میں کمپیوٹرائزیشن مکمل کرلی گئی ہے۔(جاری ہے)
ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک چوبیس ہزار سے زائد مواضعات اور پانچ اعشاریہ پانچ کروڑ مالکان اراضی کے کوائف مکمل کرلیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں متعلقہ خدمات کی فراہمی کے لیے ہر تحصیل میں آرام دہ اور کشادہ عمارات کی تعمیر ومرمت اور پندرہ سو سے زائد تعلیم یافتہ عملہ کو میرٹ پر بھرتی اور پیشہ ورانہ تربیت کے بعد تعینات کیا گیا ہے۔ اراضی ریکارڈ سنٹر سے لاتعداد مالکان اراضی کو تیس منٹ میں کمپیوٹرائزڈ فرد کے اجرا اور پچاس منٹ کے قلیل دورانیہ میں انتقال اراضی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اس طرح مالکان اراضی کی ریکارڈ تک رسائی کو آسان بنانے کے ساتھ ان کے حقوق کو بائیو میٹرک ڈیٹا کے ذریعے تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ جس سے بدعنوانی اور فراڈ کا سدباب ممکن ہوا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.