نریندر مودی نئے پاکستان کو شکست نہیں دے سکتے، نواز شریف کی خاموشی کی وجہ ’کاروبار‘ ، ملک میں نئے انتظامی یونٹس بنائیں گے، عمران خان
جمعہ 10 اکتوبر 2014 19:52
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پر ایک طرف امریکہ ڈرون حملے جبکہ دوسری طرف بھارت فائرنگ کر رہا ہے مگر نواز شریف چپ سادھے بیٹھے ہیں اس لئے میں عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے کہتا ہوں نریندر مودی! غلط فہمی میں نہ رہنا ، آپ نئے پاکستان کو شکست نہیں دے سکتے ، کشمیر سے فوج واپس بلائیں۔
ہماری قوم جاگ گئی ہے، اب نواز شریف اور زرداری کی پارٹنر شپ توڑیں گے سندھ کا بھی دورہ کروں گا، نئے پاکستان میں عدل انصاف قائم کریں گےاور مزید انتظامی یونٹس بھی بنائیں گے۔ قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت پر نواز شریف خاموش ہیں مگر میں پاکستانی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے آج آواز بلند کرتا ہوں، نریندر مودی کو بتانا چاہتا ہوں کہ سیالکوٹ میں فائرنگ کرنے سے پاکستانی قوم ڈر جائے گی مگر یہ نیا پاکستان بننے جا رہا ہے جس میں فوج اور عوام ایک ساتھ ہیں، نریندر مودی ! آپ نئے پاکستان کو شکست نہیں دے سکتے، اس لئے مٹھی بھر انتہاءپسند لوگوں کی نمائندگی نہ کرو بلکہ عوام کی نمائندگی کرو اور پاکستان کے ساتھ مسائل حل کرو، کشمیریوں کو ان کے حقوق دوکیونکہ یہ آپ کے پاس سنہری موقع ہے، امن آئے گا تو خوشحالی آئے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.