پاکستان کے 8سالہ ہزیر نے کم عمرترین آئی ٹی سکیورٹی سرٹیفائیڈ کا اعزازحاصل کرلیا،

محمد ہزیر 3بہن بھائیوں میں سب سے بڑا اورایک نجی اسکول میں چوتھی جماعت کا طالب علم ہے

جمعہ 10 اکتوبر 2014 20:30

پاکستان کے 8سالہ ہزیر نے کم عمرترین آئی ٹی سکیورٹی سرٹیفائیڈ کا اعزازحاصل ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) پاکستانی بچے نے کم عمرترین آئی ٹی سکیورٹی سرٹیفائیڈ کا اعزازحاصل کرکے دنیا بھرمیں ملک کانام روشن کردیا ۔لاہور کے علاقے قلعہ لکشمن سنگھ سے تعلق رکھنے والے 8سالہ محمد ہزیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی کا امتحان انٹرنیشنل کمپیوٹرڈرائیونگ لائسنس سے پاس کیا جہاں مجموعی طور پر ایک کروڑ 20سے زائد طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں، ہزیر نے آئی ٹی سکیورٹی کے امتحان میں 78فیصد نمبرحاصل کئے۔

اس حوالے سے محمد ہزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے راولپنڈی پولیس کی ویب سائٹ ہیک ہونے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ ہماری حکومت کا سکیورٹی لیول نہایت کمزور ہے جس کے بعد میں نے آئی ٹی سکیورٹی کی کلاسز لینے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

محمد ہزیر 3بہن بھائیوں میں سب سے بڑا اورایک نجی اسکول میں چوتھی جماعت کا طالب علم ہے، ہزیرکے اہل خانہ اس کی اِس بڑی کامیابی پرپھولے نہیں سمارہے ۔

خاندان والوں کا کہنا ہے کہ ہزیر گھرمیں عام بچوں کی طرح کھیل کود کی بجائے لیپ ٹاپ کے ساتھ وقت گزارتا ہے جبکہ اس کے چھوٹے بہن بھائی بھی اس کی دیکھا دیکھی یہی کام کرتے نظر آتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی لڑکی ارفع کریم رندھاوا نے 9برس کی عمر میں مائیکروسافٹ پروفیشنل کا امتحان پاس کر کے کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزاز حاصل کیا تھا تاہم وہ طویل علالت کے بعد جنوری 2012ء میں 16سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :