ہالی ووڈ کی نئی مسٹری فلم بی فور آئی گو ٹو سلیپ کا نیا ٹریلر

سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی فلم 31 اکتوبر کو امریکا میں ریلیز کی جائیگی اہم کرداروں میں نکول کڈمین اور کولن فرتھ کے علاوہ مارک اسٹرونگ، اینی میری ڈف اور چارلی گارڈنر شامل ہیں

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 13:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء) صفِ اول کی ہالی ووڈ اداکارہ نکول کڈمین اور اداکار کولن فرتھ کی تھرل سے بھرپور نئی مسٹری فلم بی فور آئی گو ٹو سلیپ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم معروف انگلش رائٹر ایس جے واٹسن کے مشہور ناول سے ماخوذ ہے، فلم کی کہانی ماضی میں تکلیف دہ حادثے کا شکار ایسی خاتون پر مبنی ہے، جو صدمے کے باعث سب کچھ بھول جاتی ہے اور خطرناک نفسیاتی کیفیت کی شکار ہو جاتی ہے۔فلم کے اہم کرداروں میں نکول کڈمین اور کولن فرتھ کے علاوہ مارک اسٹرونگ، اینی میری ڈف اور چارلی گارڈنر شامل ہیں، سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی فلم اکتیس اکتوبر کو امریکا میں ریلیز کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :