کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد اور پانچ دیگر طالبان کمانڈرز کا داعش میں شمولیت کا اعلان
منگل 14 اکتوبر 2014 13:17
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد اور پانچ دیگر طالبان کمانڈرز نے داعش میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق بااثر قبائلی محسود گروپ نے 2013 میں ٹی ٹی پی کے نئے سربراہ ملا فضل اللہ کی اتھارٹی ماننے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے گزشتہ ایک سال کے دوران طالبان گروپوں کی آپس کی دشمنیوں کی وجہ سے گروپ کو شدید نقصان پہنچا۔
یہی وجہ ہے کہ ملا فضل اللہ کے امیر بننے کے بعد سے کئی دھڑوں نے علیحدگی کا بھی اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
ایک بیان میں شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ وہ داعش کی جانے خلیفہ مقرر کیے جانے والے ابو بکر البغدادی کی بیعت کر رہے ہیں اور اب انہی کے احکامات کو مانیں گے ۔شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ یہ بیعت پوری تحریک طالبان پاکستان یا اس کے امیر فضل اللہ کی جانب سے نہیں بلکہ یہ صرف ان کی اور ٹی ٹی پی کے پانچ امراء کی جانب سے ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے دیگر پانچ کمانڈرز میں کرم ایجنسی، خیبرایجنسی، اورکزئی ایجنسی ، ہنگو اور پشاور کے امیر شامل ہیں ۔بیان کے مطابق ٹی ٹی پی کے امیر فضل اللہ نے خلافت اسلامیہ (داعش ) کی حمایت تو کی ہے تاہم ابھی تک بیعت نہیں کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رہنما اےاین پی ایمل ولی خان نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے نئے صوبوں کا نقشہ مانگ لیا
-
سعودیوں کو سمجھنا چاہیے کہ ترکی اور پاکستان کے ساتھ کاغذی معاہدہ انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کرےگا
-
مکہ مکرمہ کی چھاؤں تلے3 بڑی معاشی، عسکری وسیاسی طاقتوں کا یکجا ہونا امت کیلئے خوشخبری ہے
-
شیر اقتدار کا بھوکا ہے اسی لئے ہرالیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر قبضے کوشش کی جاتی ہے
-
احسن اقبال کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی میں 2 فیصد کمی ، اشیائے خورونوش کے معیار اور ضروری اشیاء کی قیمتوں کے رجحانات کا جائزہ لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق راولپنڈی کو مثالی ضلع بنایا جائے گا، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر
-
مریم نواز کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدے کا پرجوش خیر مقدم
-
ہیروشیما قیامت خیز تباہی کے بعد امید اور تعمیر نو کی مثال
-
غزہ: جنگ بندی کے باوجود 300 دنوں میں کم ازکم 300 بچے ہلاک
-
لبنان: سہ فریقی معاہدے کے بعد بھی اسرائیلی عسکری کارروائیاں جاری
-
جنگ میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانے پر روس اور یو کرین کی مذمت
-
جنوبی سوڈان: انتخابات سے قبل بڑھتے انسانی امدادی و سلامتی کے مسائل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.