جنگ میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانے پر روس اور یو کرین کی مذمت
یو این
جمعہ 7 اگست 2026
19:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 07 اگست 2026ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیئو اور دیگر شہروں میں حالیہ دنوں بڑے پیمانے پر کی جانے والی گولہ باری اور ڈرون حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ان حملوں میں درجنوں شہری ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ شہری تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچا۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں یوکرین میں جاری جنگ کے مسلسل پھیلاؤ پر سخت تشویش ہے جس کے اثرات اب روس کے علاقوں تک بھی پہنچ رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے روس کے مختلف علاقوں پر یوکرین کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملوں کی بھی مذمت کی ہے جن میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا ہے کہ، حالیہ حملے گنجان آباد علاقوں پر بڑھتی گولہ باری کے تشویشناک سلسلے کا حصہ ہیں جس کے باعث یوکرین میں شہریوں کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور ایسے حملے فوری طور پر بند ہونا چاہییں۔
بحری سلامتی کو خطرات
سیکرٹری جنرل نے بحیرہ اسود اور بحیرہ آزوف میں جہاز رانی کی سلامتی اور تحفظ کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے جس کے اثرات عالمی غذائی تحفظ پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
انتونیو گوتیرش نے متحارب فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے مطابق جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنائیں اور بندرگاہوں اور سمندری بنیادی ڈھانچے کو تحفظ دیں۔
انہوں نے کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل، فوری اور غیر مشروط جنگ بندی عمل میں لائی جائے تاکہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کی راہ ہموار ہو۔
مزید اہم خبریں
-
رہنما اےاین پی ایمل ولی خان نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے نئے صوبوں کا نقشہ مانگ لیا
-
سعودیوں کو سمجھنا چاہیے کہ ترکی اور پاکستان کے ساتھ کاغذی معاہدہ انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کرےگا
-
مکہ مکرمہ کی چھاؤں تلے3 بڑی معاشی، عسکری وسیاسی طاقتوں کا یکجا ہونا امت کیلئے خوشخبری ہے
-
شیر اقتدار کا بھوکا ہے اسی لئے ہرالیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر قبضے کوشش کی جاتی ہے
-
احسن اقبال کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی میں 2 فیصد کمی ، اشیائے خورونوش کے معیار اور ضروری اشیاء کی قیمتوں کے رجحانات کا جائزہ لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق راولپنڈی کو مثالی ضلع بنایا جائے گا، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر
-
مریم نواز کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدے کا پرجوش خیر مقدم
-
ہیروشیما قیامت خیز تباہی کے بعد امید اور تعمیر نو کی مثال
-
غزہ: جنگ بندی کے باوجود 300 دنوں میں کم ازکم 300 بچے ہلاک
-
لبنان: سہ فریقی معاہدے کے بعد بھی اسرائیلی عسکری کارروائیاں جاری
-
جنگ میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانے پر روس اور یو کرین کی مذمت
-
جنوبی سوڈان: انتخابات سے قبل بڑھتے انسانی امدادی و سلامتی کے مسائل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.