مودی کا پاکستان کیخلاف وحشیانہ پلان ،برطانوی میڈیا نے پردہ چاک کردیا
منگل 14 اکتوبر 2014 14:22
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر 2014ء) کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کی ذمہ دار اس بار بھی بھارتی حکومت ہی ہے، برطانوی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ انتہا پسند مودی سرکار پاکستان کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا کر دباؤ میں رکھنا چاہتی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کی ذمہ دار انتہا پسند مودی سرکار ہے، اس بات کا انکشاف برطانوی خبررساں ادارے نے کرکے سب کو بتا دیا۔
برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں ملکوں کے فوجی حکام اور دہلی میں سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سرحد پار جارحیت کی ذمہ دار ہندو توا کی پیروکار نریندرمودی کی سرکار ہے۔ مودی کی صاف اور واضح ہدایات ہیں کہ پاکستان کو گہرا اور بھاری نقصان پہنچایا جائے۔ بی بی سی کے مطابق مئی میں حکومت سنبھالنے والے نریندرا مودی نے فوج کو کھلی چھٹی دی ہے، جس کا مقصد پاکستان پر برتری ثابت کرنا ہے، جارحانہ حکمت عملی قومی سلامتی کے مشیر اور سابق انٹلی جنس افسر اجیت دؤل کی ذہنی اختراع ہے، تاہم نریندرا مودی کو اندازہ نہیں کہ یہ پالیسی خود ان کیلئے کتنی نقصان دہ ہے۔(جاری ہے)
غیر ملکی ہی نہیں پراپیگینڈا میں ماہر بھارتی میڈیا بھی مودی سرکار کے وحشی رویے پر حیران و پریشان ہے، بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے سرکار کو خبردار کیا ہے کہ دل و دماغ کو ٹھنڈا رکھے۔ اخبار کے مطابق مودی کی جارحانہ پالیسی سے نہ صرف غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی، بلکہ مقبوضہ کشمیر میں شورش میں اضافہ اور علیحدگی کی تحریک بھی زور پکڑے گی
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.