پیپلزپارٹی جند الله کی دھمکیوں سے گھرانے والی نہیں ، بلاول بھٹو کو ملنے والی دھمکی کی مذمت کرتا ہوں،سید یوسف رضا گیلانی
منگل 14 اکتوبر 2014 19:23
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جند الله کی دھمکیوں سے گھرانے والی نہیں ہے اور میں بلاول بھٹو کو ملنے والی دھمکی کی مذمت کرتا ہوں یہ بات انہوں نے منگل کی دوپہر مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین اور پارلیمنٹ کی بات کی ہے اور ملتان کے ضمنی انتخابات میں بھی آئین اور پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کیلئے حصہ لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کامشکور ہوں جوآئین اور جمہوریت کیلئے ملتان میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کررہے ہیں ان کا مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی جماعت ہے اور جس نے ہمیشہ آئین قانون اور پارلیمنٹ کی بات کی ہے‘ جمہوریت کی بات کی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں ذوالفقار علی بھٹو ‘ بے نظیر بھٹو کی قربانیاں عوام کے سامنے ہیں اور آج عوام ان کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیپلزپارٹی کی حمایت کررہے ہیں۔
کیونکہ پیپلزپارٹی منتخب اداروں‘ پارلیمنٹ آئین کو مضبوط کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ چھوڑتے وقت بھی جمہوریت کی بات کی تھی اور اب پی ٹی آئی چھوڑ کر بھی جمہوریت کی بات کی ہے جاوید ہاشمی کا خیال تھاکہ ملتان میں پیپلزپارٹی ان کی حمایت کرے گی۔ پیپلزپارٹی بڑی جماعت ہے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی میں شمولیت سے مشروط کیا ہوا تھا ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم غیر جماعت انتخابات کے حق میں نہیں ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں بھی جماعتی انتخابات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی حمایت مسلم لیگ ن کررہی ہے عمران خان کا تاثر ہے کہ وہ اس پارلیمنٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔ وہ ٹیکس نہیں دینا چاہتے اور استعفے دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ملتان کے ضمنی انتخابات مین ان کا کوئی امیدوار نہیں ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک عامر ڈوگر آزاد امیدوار ہیں ان کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے انہوں نے پیپلزپارٹی سے بے وفائی کی ہے اور پی ٹی آئی کیسے انقلاب لائے گی بے وفا لوگوں کی شمولیت سے ہم سیاسی جماعتوں کو مضبوط چاہتے ہیں اور سیاسی جماعتوں پر عوام کا اعتماد ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کارکردگی کی بنیاد پر ملتان کے عوام ووٹ دیں گے کیونکہ پیپلزپارٹی نے این اے 149 میں انیس ارب روپے پینتیس ہزار لوگوں کو دیئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.