اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا وزیر اعظم کو فون ، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر تبادلہ خیال

بدھ 15 اکتوبر 2014 11:29

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا وزیر اعظم کو فون ، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا ٹیلی فونک رابطہ، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر صرف سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ہونے کی پابندی ختم ہونی چاہیے ۔ انتخابی اصلاحات کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ہونا چاہیے ۔ خورشید کا مزید کہنا ہے کہ وہ بطور اپوزیشن لیڈر سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرائیں گے ۔