وزیراعظم اور عمران خان کے بل پر آئیسکو کا دوہرامعیار، مساجد و گرجاگھروں کو بھی نہ بخشا
بدھ 15 اکتوبر 2014 17:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی (آئیسکو)کا دوہرامعیا ر بھی سامنے آگیاہے اور دستاویزات سے انکشاف ہواہے کہ طاقتورافراد اور ادارے تمام قوانین سے بالاتر ہیں ، عمران خان کے دوماہ کابل جمع نہ کرانے پر کنکشن کاٹ دیاگیالیکن وزیراعظم ہاﺅس کا تین ماہ کا بل معاف ہی کردیاگیاجبکہ نیلم جہلم سرچارج سے مستثنیٰ قراردیئے گئے ایوان صدر،الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ ہاﺅس بھی کروڑ وں کے نادہندہ ہیں ، ٹیلی ویژن فیس مساجد ، مندراور گرجاگھروں سے بھی وصول کی جارہی ہے ۔
آئیسکو کی دستاویزات کے مطابق شاہراہ دستور پر واقع کئی اہم ادارے بجلی کے بلوں کی مد میں کروڑوں روپے کے نادہندہ ہیں اور اُن میں کئی کے لاکھوں روپے کے بل معاف بھی کردیے گئے ہیں ۔(جاری ہے)
وزیراعظم ہاﺅس نے تین ماہ کا بل ادانہیں کیا ، بل وصول کرنے کی بجائے وزیراعظم ہاﺅس کے بقایاجات 65لاکھ روپے منفی میں ظاہرکردیے گئے ، اِسی طرح الیکشن کمیشن 10لاکھ ، 42ہزار، پارلیمنٹ ہاﺅس ایک کروڑ26لاکھ اور ایوان صدر ایک کروڑ 80لاکھ کانادہندہ ہے جبکہ ایوان صدر نے گذشتہ پانچ ماہ سے بل ادانہیں کیااور آئیسکو نے نادہندگی کا نوٹس بھیجاتھا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
دستاویزات سے انکشاف ہواہے کہ عام صارفین سے فی یونٹ 10پیسے نیلم جہلم سرچارج وصول کیاجاتاہے لیکن اعلیٰ حکومتی دفاتر نیلم جہلم سرچارج اور ٹیلی ویژن فیس کی مد میں 35روپے کی فیس سے بھی مستثنیٰ ہے ، محصول بجلی بھی ادانہیں کرتے جبکہ ٹیلی ویژن فیس عبادتگاہوں مساجد ، مندر اور گرجاگھروں سے بھی وصول کی جارہی ہے ۔ یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ذمے بجلی کے بل کی مد میں 90ہزار روپے واجب الاداتھے اوراُن کی بجلی سات دن کے نوٹس پر ہی کاٹ دی گئی لیکن دوسری طرف کروڑوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باوجود بجلی منقطع نہ ہوسکی ۔مزید اہم خبریں
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.