ملتان بورڈ فرسٹ ائیر کے نتائج میں غیر معمولی بے ضابطگیوں اور مارکنگ کے دوران پوزیشن ہولڈر ذہین طلباء کی مبینہ حق تلفی کے خلاف اے ٹی آئی،کسان سٹوڈنٹ فیڈریشن اور دیگر سینکڑوں طلباء کی احتجاجی ریلی

بدھ 15 اکتوبر 2014 17:09

بورے والا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) ملتان بورڈ فرسٹ ائیر کے نتائج میں غیر معمولی بے ضابطگیوں اور مارکنگ کے دوران پوزیشن ہولڈر ذہین طلباء کی مبینہ حق تلفی کے خلاف اے ٹی آئی،کسان سٹوڈنٹ فیڈریشن اور دیگر سینکڑوں طلباء کی احتجاجی ریلی،رزلٹ تیار کرنے والوں اور غلط مارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،اصلاح احوال تک مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق ملتان بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ فسٹ ائیر کے امتحانات کے نتائج میں سامنے آنے والی غیر معمولی بے ضابطگیوں اور پیپر مارکنگ کے دوران پوزیشن ہولڈز طلباء و طالبات کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے خلاف آج دوسرے روز بھی گورنمنٹ کالج اور دیگر مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے اے ٹی آئی اور کسان سٹوڈنٹ فیڈیشن کے طلباء نے احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت ضلعی چیئرمین اے ٹی آئی حافظ محمد عثمان اور کسان سٹوڈنٹس فیڈریشن کے راہنماؤں محمد کاشف اور ملک شبیر احمد لنگڑیال نے کی ریلی شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی کالج گیٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی بعدازاں پاکستان کسان اتحاد کے دفتر میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان،کسان سٹوڈنٹس فیڈیشن کے عہدیداران محمد کاشف ندیم،ملک شبیر احمد لنگڑیال،مہر محمد نیاز،ملک محمد عثمان،عاقب علی اور دیگر نے الزام عائد کیا کہ اس مرتبہ بورڈ کے عملہ نے نتائج مرتب کرنے کے دوران ایسے امیدواروں کو بھی بعض مظامین میں نمبر دے دئیے جن کا انہوں نے امتحان بھی نہیں دیا اور اسلامیات کے کل 50نمبروں کے پرچہ میں طلباء کو 52نمبر دے کر اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے اسکے علاوہ انہوں نے الزام لگایا کہ جن اساتذہ نے پرچوں کی مارکنگ کی ہے وہ مبینہ طور پر نشے کی حالت میں نمبر لگا کر کمزور طلباء و طالبات کو نمایاں جبکہ ذہین اور پوزیشن ہولڈز کو کم نمبر دیکر اُنکی حق تلفی کرتے رہے اگر بورڈ انتظامیہ نے اس کا فوری نوٹس نہ لیا تو ہم احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور بورڈ کے گھیراؤ سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :