الیکشن کمیشن نے ملتان میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انتخابی مہم چلانے کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نوٹس لے لیا، تحقیقات شروع کرنے کیلئے فوٹیج منگوالی
بدھ 15 اکتوبر 2014 17:12
اسلام آباد، ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) ملتان میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاوید ہاشمی کی انتخابی مہم چلانے کا الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نوٹس لے لیا اور تحقیقات شروع کرنے کیلئے فوٹیج منگوالی، جبکہ ملتان میں ہونے والے آج کے کانٹے دار الیکشن میں مخدوم جاوید ہاشمی اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے ، ان کا ووٹ حلقہ این اے 148میں ہونے کے باعث حلقہ این اے 149میں وہ اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے ۔
بدھ کے روز ملتان میں ایک نامعلوم شخص نے پرائیویٹ طیارے کو تیس ہزار روپے کرایہ پر لیکر جاوید ہاشمی کی انتخابی مہم کی تشہیر کی اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاوید ہاشمی کے پمفلٹ شہر کے مختلف علاقوں میں پھینکے جس کا الیکشن کمیشن نے فوری طورپر نوٹس لے لیا اور تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ سول ایوی ایشن سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کرائے پر طیارے لینے والے شخص کا نام بتانے سے انکار کردیا دوسری جانب مخدوم جاوید ہاشمی نے صاف طور پر اس واقعہ سے متعلق انکار کردیا جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی علم نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.