Live Updates

عمران خان نے قوم کوجگادیا، ،آج خرگوش شیرکوکھاگیا اور پیپلزپارٹی کی ضمانتیں ضبط کرادیں ،شاہ محمودقریشی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 23:19

عمران خان نے قوم کوجگادیا، ،آج خرگوش شیرکوکھاگیا اور پیپلزپارٹی کی ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ عمران خان نے قوم کوجگادیا،سرکاری وسائل کے باوجودعامرڈوگرنے کامیابی حاصل کی ،آج خرگوش شیرکوکھاگیااورپیپلزپارٹی کی ضمانتیں ضبط کرادیں ،ملتان کے لوگوں نے پاکستان کی سیاست کوتبدیل اورعوام کوسراٹھاکرجینے کادرس دیا۔ملتان میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ مجھے ملتان کے سیاسی شعوراورلوگوں پراعتمادتھا،تحریک انصاف کے لوگوں کاپیغام تھاکہ ہاشمی سچاہے تواسے اورعمران سچاہے تواسے اورعمران سچاہے توعامرڈوگرکوجتادیا،ہماری منزل سیٹ نہیں تبدیلی اورنیاپاکستان ہے ۔

انہوں نے ملتان کے عوام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ملتان کے لوگوں نے 10اکتوبرکوعمران خان کاتاریخی استقبال اورکامیاب جلسہ اوردوسراعامرڈوگرکوکامیابی رہ کر2بڑے احسانات کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں نے ملتان کے عوام سے خرگوش کوبلابنانے کی اپیل کی تھی اورکارکنوں نے خرگوش کوبلابناکردکھادیا.

آج خرگوش شیرکوکھاگیاہے اورعامرڈوگرنے پیپلزپارٹی کے امیدوارکی ضمانتیں ضبط کردی ہیں اوربتادیاہے کہ ایک بال سے دووکٹیں گرسکتی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی نے اپنے امیدوارکی بھرپورمہم چلائی اورجاویدہاشمی کے لئے حکومت نے سرکاری وسائل بھی استعمال کئے لیکن عوام نے نہتے کارکن کاساتھ دیااورعمران خان کے موٴقف اورتحریک کوہمت دی ۔انہوں نے کہاکہ ملتان کے عوام نے بتادیاکہ ہمارے لئے سیٹ اہم نہیں ملتان کے لوگوں نے پاکستان کی سیاست کوتبدیل کردیاہے اورپاکستان کوسراٹھاکرجینے کادرس دیاہے ان کاکہناتھاکہ جاویدہاشمی کی صحت کیلئے دعاگوہوں ان سے کوئی ذاتی جھگڑانہیں ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :