ملک وقوم کی خوشحالی اور حقیقی تبدیلی کیلئے محض چہروں کی بجائے کرپٹ واستحصالی نظام سے نجات ناگزیر ہے،راشد نسیم

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی خوشحالی اور حقیقی تبدیلی کیلئے محض چہروں کی بجائے کرپٹ واستحصالی نظام سے نجات ناگزیر ہے ،حقیقی اورپائدار تبدیلی صرف اللہ اور اسکے رسولﷺ کے احکامات کی پیروی سے ہی ممکن ہے جس کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات ک اظہار انہوں نے الہدی مسجد نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی،بداعمالیوں وکرپش کی وجہ سے آج پاکستان کاہرپیدا ہونے والہ بچہ ایک لاکھ تین ہزارکا مقروض ہے۔موجودہ انتخابی سسٹم میں وہی کرپٹ لوگ پارٹیاں بدل کرعام اورضمنی انتخابات میں منتخب ہوجاتے ہیں۔مروجہ پارٹیاں حالات کو تبدیل نہیں کرسکتی،اسلامی وانقلابی پارٹی ہی ملک وقوم کی قسمت تبدیل اورحالات کو تبدیل کرسکتیں ہیں۔