عالمی نقادوں کے طے شدہ اصولوں کے مطابق شاہ لطیف دنیا کے بڑے شاعر ہیں: سندھی ادبی سنگت

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 17:38

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) عالمی نقادوں کے طے شدہ اصولوں کے مطابق شاہ لطیف دنیا کے بڑے شاعر ہیں ان خیالات کااظہار نوجوان ادیب اسلم آزاد مہر نے سندھی ادبی سنگت جیکب آباد کی طرف سے دنیا کا سب سے بڑا شاعر شاہ لطیف کے موضوع پر منعقدہ لیکچر پروگرام میں لیکچر دیتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ عالمی نقادوں کے مطابق کامیاب شاعر وہ ہے جس کی شاعری گائی جائے جس کی شاعری میں تبدیلی سے مفہوم تبدیل ہوجائے اور اس نے سب سے زیادہ الفاظ استعمال کیے ہوں ان اصولوں کے مطابق شاہ لطیف پورے اترتے ہیں ان کی شاعری آج تک گائی جارہی ہے ان کی شاعری میں تبدیلی سے مفہوم تبدیل ہوجاتاہے اور انہوں نے اپنی شاعری میں تمام زیادہ الفاظ استعمال کیے ہیں،بعد میں سومرو شبیر ،عباس سارنگ ،عاجز شہزاد ،شبیر آزاد ودیگر نے سوالات کیے آخر میں پروفیسر محمد نواز کھوسہ نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاہ لطیف دنیا کے بڑے شاعر ہیں اس میں کوئی شک نہیں انہوں نے مزید کہا کہ میں نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کے وہ شاہ لطیف کی شاعری پر تحقیق کریں تاکہ ان کی شاعری کے نئے رخ سامنے آسکیں۔

متعلقہ عنوان :