اسپیکر قومی اسمبلی کا ایوان میں فوج اور عدلیہ کیخلاف تقاریر روکنے کا فیصلہ
پارلیمنٹ کی کارروائیوں میں ایجنسیوں کا کوئی کردار نہیں، کسی ایجنسی کے کہنے پر کوئی میٹنگ منسوخ نہیں ہوتی، سر دار ایاز صادق
جمعہ 20 ستمبر 2024 19:45
(جاری ہے)
اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی آئینی ترامیم سے متعلق مسودے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم سے متعلق مسودہ نہ انہیں دیا گیا نہ ہی انہوں نے مانگا۔
انہوںنے کہاکہ آئینی ترامیم سے متعلق کوئی فائنل ڈرافٹ تھا ہی نہیں بلکہ ایک ابتدائی ڈرافٹ تھا، حکومت کی آئینی ترامیم منظور کروانی کی مکمل تیاری تھی اسی لیے تو اجلاس بلایا گیا تھا، حکومت کی کوشش تھی کہ جن ترامیم پر جماعتیں مان جائیں گی وہ منظور کروا لی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت پر تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط بھی ہیں، تبھی تو حکومت نے اجلاس بلایا ہوگا کہ چلیں ایک آدھی تو ترمیم منظور کرا لیں گے۔ایاز صادق نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کی کارروائیوں میں ایجنسیوں کا کوئی کردار نہیں، کسی ایجنسی کے کہنے پر کوئی میٹنگ منسوخ نہیں ہوتی۔انہوں نے حکومت کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔انہوںنے کہاکہ حکومت کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ان سے بات چیت کی پیشکش کی کہ جن نکات پر تحریک انصاف مان لیتی ہے وہ نکات تو منظور کروا لیں۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے اراکین نے بھی کہا کہ آپ کو پی ٹی آئی ارکان کی پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتاری سے متعلق علم تھا، جس پر اسپیکر ایاز صادق نے جواب دیا کہ وہ لوگ نہیں چاہتے کہ وہ اسپیکر کی کرسی پر بیٹھیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے دوبارہ اسپیکر بننے سے ان کے پارٹی کے لوگ خوش نہیں ہیں۔مزید قومی خبریں
-
چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 200 سے زائد معصوم بچوں کی سرجریز کامیاب ہو چکی ہیں‘ سلمان رفیق
-
چوہدری شافع حسین سے بین الاقوامی فلاحی ادارے مسلم ہینڈز کے چیئرمین سید لخت حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
لاہورکے مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے 84 کارکنان گرفتار
-
صارم برنی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی
-
مفتی منیب نے جماعتِ اسلامی کے الاقصی ملین مارچ کی حمایت کر دی
-
ڈیٹا معلومات پر مبنی فیصلہ سازی کی بنیاد ہے،ساتویں مردم شماری کی بنیاد پر صوبائی سطح پر رپورٹس جاری کی جائیں، احسن اقبال
-
چیچہ وطنی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے سپیئر پارٹس کی دکان لوٹ لی اور فرار ہوگئے
-
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑدھکڑ جاری، مزید 170 ملزمان گرفتار
-
پرویز الٰہی و دیگر کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
حکومت کچھ بھی کرلے، گنڈاپور کی سربراہی میں ڈی چوک پہنچیں گے، بیرسٹر سیف
-
اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 اہلکار نوکری سے برطرف
-
لاہورہائیکورٹ کا پرویزالہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.