طاہر القادری آج مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے،پولیس کے ساتھ عوامی تحریک کے کارکن سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ، سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی خطاب کرینگے

اتوار 19 اکتوبر 2014 11:25

طاہر القادری آج مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے،پولیس کے ساتھ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) انقلاب آج مینار پاکستان کا رخ کرے گا ، عوامی تحریک نے مینار پاکستان پر اپنے ہی دسمبر 2012 کے جلسے کا ریکارڈ توڑنے کی تیاریاں کر لیں ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے بعد اب عوامی تحریک کی قیادت نے لاہور کا رخ کر لیا ہے ، مینار پاکستان پر طاہر القادری کے جلسے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں ، سٹیج بنا لیا گیا اور کرسیاں بھی لگالی گئی ہیں ۔

پولیس کے ساتھ عوامی تحریک کے رضاکار بھی سیکورٹی فرائض انجام دیں گے ۔ جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے لیے پانچ دروازے ہوں گے ۔ جلسے کے اختتام پر خارجی راستوں کی تعدد بڑھا دی جائے گی ۔ جلسے سے طاہر القادری ، مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین ، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما خطاب کریں گے ۔