پنجاب میں 24گھنٹوں کے دور ان ڈینگی کے مزید 29کیسز سامنے آگئے

اتوار 19 اکتوبر 2014 14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 29 کیسز سامنے آگئے ہیں۔ایک سرکاری اہلکار کے مطابق ان نئے کیسز کے بعد پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 455 سے تجاوز کرچکی ہے شیخوپورہ اور لاہور کے بعد سب سے زیادہ کیسز راولپنڈی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبے میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کیسز اور صورتحال کے پیشِ نظر لاہور کے جنرل ہسپتال میں چھ اضافی ایڈیشنل ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ایک اعلامیہ کے مطابق یہ میڈیکل ٹیم تمام مریضوں کا طبی معائنہ کرکے انہیں سہولیات فراہم کریں گی، جبکہ ان ڈاکٹرز، نرسز اور طنی عملے کی تمام چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :