فیصل آباد،شادی کی تقریب میں فائرنگ سے منع کرنے پر پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کردی ‘اہلکار زخمی ‘پولیس نے چارملزمان کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

پیر 20 اکتوبر 2014 16:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) شادی کی تقریب میں فائرنگ سے منع کرنے پر پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کردی ‘اہلکار زخمی ‘پولیس نے چارملزمان کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ‘ تھانہ ترکھانی کے علاقہ چک نمبر 46گ ب میں ایک شادی کی تقریب چل رہی تھی جہاں پر ملزمان ہوائی فائرنگ سرعام جاری تھی ایس ایچ او سب انسپکٹر جاوید اقبال پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو وہاں پرہوائی فائرنگ اور آتش بازی جاری تھی ‘پولیس کو دیکھ کر ملزمان ابرار بخش وغیرہ چار افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک رضا کا ر عمر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔