لائن آف کنٹرول پر بھارت کی شدید فائرنگ اور جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،سینیٹر کلثوم پروین

پیر 20 اکتوبر 2014 19:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی سینیٹر کلثوم پروین نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی شدید فائرنگ اور جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے پاکستان بھارت کو سبق سکھانے کیلئے اقوام متحدہ میں معاملہ اٹھانے کے علاوہ ایک قدم آگے بڑھے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پروین کلثوم نے سیالکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہونے والی شدید فائرنگ اور کشیدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور جارحیت کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے پاکستان اس معاملہ کو اقوام متحدہ میں اٹھائے اور مطالبہ کرکے کہ اس جارحیت کی نہ صرف تحقیقات کرائی جائیں بلکہ بھارت کو لائن آف کنٹرول کے لیے امن کے قیام کے معاہدہ کی پاسداری کابھی پابند بنایا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افواج بھارت کو سبق سکھانے کیلئے ایک قدم آگے بڑھیں پاکستان قومی اپنی افواج کے ساتھ ہیں ۔