ملک سے مارشل لاء کا خطرہ ٹل چکا ، حکمرانو ں کی نااہلی کے باعث مڈٹرم انتخابات کا امکان موجود ہے ، سراج الحق
پیر 20 اکتوبر 2014 20:55
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک سے مارشل لاء کا خطرہ ٹل چکا ہے حکمرانو ں کی نااہلی کے باعث مڈٹرم انتخابات کا امکان موجود ہے ،بھارتی اشتعال انگیزی میں حکومت کی خاموشی تشویش کا باعث ہے،65سالوں سے ملک پر غیر ملکی ایجنسیوں کا تسلط ہے جس نے 18کروڑ عوام کو یرغمال بنارکھا ہے۔
وقت کے یزیدوں کے خلاف علم جہاد بلند کرنا ہوگا ،حسینی قافلے میں شامل ہوجائے‘خیرپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک پر قابض طبقہ اشرافیہ خود کو وی آئی پی سمجھتا ہے پاکستان قائم ہونے سے پہلے جو انگریزوں کے ایجنٹ تھے انہوں نے قوم سے غداری کی بے وفائی کی وہی طبقہ پاکستان پر قابض ہوگیا جس نے ملکی اداروں کو تباہ کیا ملکی عزت و سالمیت کو داؤ پر لگایا وہ ہر بار عوام کو سبز باغ دکھا کر اور جھوٹے وعدے کرکے برسراقتدار آتے ہیں اور5 سال تک عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کرپشن کرتے ہیں حکومت پاکستان پر کرتا ہے لیکن اس کا سرمایہ ،اسکا کاروبار اس کی جائیدار امریکہ،دبئی،برطانیہ،سوئیزلینڈ ودیگر ملکوں میں ہوتی ہے ان کی اولاد بھی یورپ میں تعلیم حاصل کرتی ہے جبکہ وہ عوام جس کے ووٹوں سے اقتدار حاصل کرتے ہیں انہیں لوٹتے کھسوٹتے ہیں غریب کے پاس بچوں کو تعلیم دلانے کے لئے پیسہ نہیں وہ گوشت اور فروٹ کھانے کے لئے ترستے ہیں جبکہ اس کے لئے گھوڑے ،بادام،پستہ،بادام اور مکھن کھلائے جاتے ہیں ،ہم پر مسلط حکمران65سالوں میں کئی دریا ہونے کے باوجود بجلی میں خودکفیل نہ ہوسکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.