لیڈی ہیلتھ ورکرز مستقلی کیس،خیبر پختونخواہ حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب داخل
منگل 21 اکتوبر 2014 13:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز مستقلی کیس میں خیبر پختونخواہ حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ملازمتی ڈھانچہ اور دیگر قواعد و ضوابط مرتب کرکے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دئیے کہ خیبر پختونخواہ حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں مگر وہ اتنی بے حس کیوں ہے‘ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ان کے پیشہ وارانہ کاموں سے روکا جارہا ہے اور ان پر حملے ہورہے ہیں‘ پاکستان میں یہ کام بیرونی دشمن ہی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے یہ ریمارکس منگل کے روز بشریٰ آرائیں کی درخواست کی سماعت کے دوران دئیے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔(جاری ہے)
اس دوران ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے اور چیف سیکرٹری کے پی کے پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر کے حوالے سے ملازمت ڈھانچہ اور دیگر قواعد و ضوابط مرتب کرکے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ ان معاملات کو جلد مکمل کریں اور اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔
عدالت نے خیبر پختونخواہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پر حملوں اور دیگر حوالوں سے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اس دوران جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کے پی کے حکومت سے کافی توقعات وابستہ ہیں تاہم حکومت اتنی بے حس کیوں ہے؟۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ حکومت سندھ اور پنجاب پہلے ہی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو نہ صرف مستقل کرچکی ہیں بلکہ عدالت کے دیگر احکامات پر بھی عمل پیراء ہوچکی ہیں ایک کے پی کے رہ گیا تھا جس نے بھی ان کا سروس سٹرکچر اور قواعد و ضوابط مرتب کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.