انجمن تاجران اُردو بازار کے تحت نوجوان تاجروں پر مشتمل ”یوتھ فورم اُردو بازار“ تشکیل دیا گیا

بدھ 22 اکتوبر 2014 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) انجمن تاجران اُردو بازار کے تحت نوجوان تاجروں پر مشتمل ”یوتھ فورم اُردو بازار“ تشکیل دیا گیا ہے جس کے عہدے داران آج حلف اٹھائیں گے ۔ حلف برداری کی تقریب آج دوپہر 1:30بجے اُردو بازار منعقد ہو رہی ہے ۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جناب اعجاز اے ممتاز عہدیداران سے حلف لیں گے۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے والوں میں چیئرمین یوتھ فورم شیخ قاسم عباس،وائس چیئرمین خالد محمود، چیف کوآرڈینیٹر عبدالکریم شیخ، کورآڈینیٹر خالد محمود ، چیف ایڈوائزر عاطف ملک اور ایڈ وائزر ز عمران خالد، حسن سعید، شیخ حسان ، شیخ محمد رضا ، عمران خالد، ملک شاکر، اور وقار عزیز بھٹہ لیگل ایڈوائزر شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ انجمن تاجران اُردو بازار خالد پرویز ” یوتھ فورم“ کے سرپرست اعلیٰ ہیں ۔ حلف برداری کی تقریب میں لاہور چیمبر اور پیاف کے رہنماؤں کے علاوہ مختلف مارکیٹوں کے تاجر رہنما بھی شریک ہوں گے ۔