پی آئی اے نے بعد از حج آپریشن کے 23 اکتوبر تک34 ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس پہنچا دیا،ترجمان
جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء ) پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بعد از حج آپریشن کے 16 ویں روز جمعرات 23اکتوبر تک 72خصوصی حج اور شیڈول پروازوں کے ذریعے34 ہزار سے زائد حجاج کرام کو واپس پاکستان پہنچا دیا ہے۔
(جاری ہے)
کراچی کیلئے 12 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار9 سو، لاہور کیلئے16 پروازوں کے ذریعے6 ہزار 7 سو، ، اسلام آباد کیلئے 12پروازوں کے ذریعے5 ہزار2 سو، پشاور کیلئے13 پروازوں کے ذریعے 4 ہزارایک سو ، کوئٹہ کیلئے 13پروازوں کے ذریعے 3 ہزار9 سو، ملتان کیلئے3 پروازوں کے ذریعے 978 اور سیالکوٹ کیلئے 3 پروازوں کے ذریعے 1500 حجاج کو وطن پہنچایادیا ہے۔
ان خصوصی پروازں کے علاوہ پی آئی اے کی شیڈول پروازوں کے ذریعے بھی حجاج کراچی، لاہور، اسلام آباد ، پشاور، سیالکوٹ اور ملتان پہنچ رہے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی پروازیں جدہ سے بروقت روانہ ہو رہی ہیں ۔اور ایئر لائن کی اعلیٰ انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق جدہ اور پاکستانی ایئر پورٹس پر حجاج کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔بعد از حج آپریشن کا اختتام 7 نومبر2014 کو ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.