کراچی ‘ مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2 ملزمان کی ہلاکت کے خلاف لواحقین شدید احتجاج ‘سڑک بلاکر دی
جمعہ 24 اکتوبر 2014 13:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) کراچی میں گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2 ملزمان کی ہلاکت کے خلاف ان کے لواحقین اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ ہارون کالج کے سامنے عبدالجلال خان اور افضل خان کے گھر والوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا، اس دوران انہوں نے سڑک پر ٹائر نذر آتش کئے اوررکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے دونوں افراد کو مسجد کے باہر سے حراست میں لیا، ان کی بازیابی کے لئے انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی، پولیس نے ان سے دونوں افراد کی رہائی کے بدلے رشوت طلب کی تھی تاہم رقم نہ دینے پر انہیں جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا۔(جاری ہے)
ان کا مطالبہ تھا کہ مقتولین کو ہلاک کرنے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ بدھ اور جمعرات کی رات کورنگی کے علاقے میں گودام چورنگی کے قریب مقابلے کے دوران دونوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ عبدالجلال خان اور افضل خان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور اس کے علاوہ وہ جرائم کی کئی واردتوں میں بھی ملوث تھے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.