دہشت گردی کو حکومتی ناکامی قرار نہیں دیا جاسکتا یہ آمریت کے دور میں پھلی پھولی ہے، شرجیل انعام میمن
جمعہ 24 اکتوبر 2014 14:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا یہ جمہوری حق ہے کہ وہ حکومت میں رہے یا اپوزیشن کا حصہ بنے۔ ایم کیو ایم نے ایک فیصلہ کیا ہے ، ان کو ماننا ہوگا تو وہ مان جائیں گے۔ ایم کیو ایم کو اسمبلی میں اس وقت تک اپوزیشن کی نشستیں نہیں الاٹ ہوسکتی جب تک گورنر سندھ ان کے وزراء کے استعفیٰ منظور نہیں کرلیتے۔
بلوچستان میں گذشتہ روز ہونے والی دہشتگردی کو حکومتی ناکامی قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ یہ دہشتگردی بہت پرانی اور آمریت کے دور میں پھلی پھولی ہے۔ وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جمہوریت اور سیاست میں ہر ایک سیاسی جماعت کا حق ہے کہ وہ اپنے فیصلے آزادانہ طور پر کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک آزاد اور خودمختار سیاسی جماعت ہے اس لئے ان کو حکومت میں شامل کرنے یا نہ کرنے یا منانے کی کوئی بات نہیں ہے۔
ان کو ماننا ہوگا تو مان جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وزراء نے اپنے استعفیٰ گورنر سندھ کو بھیجیں ہیں اور جب تک وہ منظور نہیں ہوجاتے انہیں اسمبلی میں اپوزیشن کی نشستیں الاٹ نہیں کی جاسکتی۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی پر صوبائی یا وفاقی حکومتی ناکامی قرار دینا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو یہ الزامات ہم پر لگائے جاتیرہے ہیں لیکن ہم اس وقت بھی یہی کہتے رہے اور آج بھی یہی کہتے ہیں کہ یہ حکومتی ناکامی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی صوبائی یا وفاقی حکومت نہیں چاہتی کہ ان کے صوبے میں کوئی دہشتگردی ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگردی کی لہر آمریت کے دور میں پھلی پھولی ہے اور دہشتگردوں کا ملک بھر میں پھیلنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تما م سیاسی جماعتوں کو سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مسائل کا حل نکالنے کے لئے اقدامات کرنے چاہیئے۔مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.