سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن2013 کو چیلنج کر نے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی
جمعہ 24 اکتوبر 2014 19:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے الیکشن 2013 کو چیلنج کر نے کیلئے دائر درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے،درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 29 اکتوبر کو کرے گا۔
(جاری ہے)
2013کے عام انتخابات کو جسٹس ریٹائرڈ شاہد صدیقی نے چیلنج کررکھا ہے دائر درخواست الیکشن کمیشن، نادرا، پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2013 کے عام انتخابات میں ناقص مقناطیسی سیاہی استعمال کی گئی، جس کی وجہ سے ووٹوں کی تصدیق کا عمل ممکن نہیں رہا اور پورا انتخابی عمل غیر شفاف ہوگیا۔
اس لئے عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ وہ 2013 کے انتخابات کو کالعدم قرار دے کر اس کے ذمہ داروں کا تعین کرے۔درخواست میں عام انتخابات 2013 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے 11 مئی 2013 کے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 29 اکتوبرکو کریگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.