کراچی، فارمیسی کی تعلیم کی گولڈن جوبلی تقریب ،الطاف حسین کو پرائڈ آف فارمیسی ایوارڈ دیا گیا
جمعہ 24 اکتوبر 2014 20:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) گورنرہاؤس میں جامعہ کراچی میں فارمیسی کی تعلیم کی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو پرائڈ آف فارمیسی ایوارڈ دیا گیا۔احمد سلیم صدیقی نے الطاف حسین کی طرف سے یہ ایوارڈ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وصول کیا۔ الطاف حسین نے جامعہ کراچی کے کلیہ فامیسی سے ایک نمایاں طالب علم کی حیثیت سے گریجویشن کیا تھا۔
جامعہ کراچی کو دنیا کی دو سو ٹاپ یونیورسٹیز کی رینکنگ برائے 2014 ء میں 151 نمبر پر فائز کیا گیا ہے جبکہ بالخصوص فیکلٹی آف فارمیسی اور فارما کولوجی کو ایڈوانس اسٹڈیز اور ریسرچ کے لئے موزوں ترین اور فعال اور دنیا بھر کے طلبہ کے لئے موزوں ترین قرار دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے اس اعزاز پر الطاف حسین بھائی ، کلیہ فارمیسی کے اساتذہ اور موجودہ اور سابق طلبہ اور جامعہ کراچی کو مبارکباد دی۔
گورنرہاؤس میں گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ایونٹ کا انعقاد کلیہ فارمیسی 1972-75 ء کے گریجویٹس نے کیا تھا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بلاشبہ جامعہ کراچی کی کلیہ فارمیسی کا یہ بیچ یہ پلاٹینم بیچ ہے۔ تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پروفیسرڈاکٹر ایوب علی، پروفیسر ڈاکٹر ولا ، پروفیسر ڈاکٹر ظفر سعیدسیفی، راشد جعفری، پروفیسر ڈاکٹر انور اعجاز بیگ، پروفیسرڈاکٹر دلنواز شیخ، پروفیسر قاضی نواز، پروفیسر ڈاکٹر اقبال احمد، پروفیسرڈاکٹر عثمان غنی، پروفیسر ڈاکٹر رفیق شیخ، وسیم الدین احمد، نظیر الدین احسن، رؤف خالد، انیس اے شاہ، عبید خان، ڈاکٹر علی اکبر سیال، جاوید اقبال خان، سید سرور، اقبال احمد، زاہد سید، شکیل ماہ پارا اور دیگر کو بھی فارمیسی ایوارڈزدئیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
توہین عدالت کے قانون کو منسوخی اورججوں کی دوہری شہریت پر قومی اسمبلی میں بل‘حکمران اتحاد کے پاس آئینی ترامیم کے لیے دوتہائی اکثریت نہیں
-
ترک میڈیا کے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اہم انکشافات
-
'ایئر ٹربولینس' کیا ہے اور کیوں عام ہوتا جا رہا ہے؟
-
رؤف حسن پر حملہ کرنے والی وہی قوتیں ہیں جو ججوں کو دھمکاتی ہیں، عمران خان
-
فرانس اور جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں ایک دوسرے سے جدا
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا وفاق سے پہلے 24مئی کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
جرمن مصنفہ جینی ایرپن بیک کی کتاب کیروس کے لیے عالمی بکر پرائز
-
امریکہ نے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف پر پابندیاں عائد کر دیں
-
افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
ہتک عزت کالے قانون کیخلاف قومی اورپنجاب اسمبلی میں مزاحمت کرینگے،عمر ایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.