امریکہ :62سالہ بھارتی شہری کو جہاز میں خاتون سے چھیڑ خانی پر آٹھ ماہ سزائے قید سنا دی گئی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 14:53

امریکہ :62سالہ بھارتی شہری کو جہاز میں خاتون سے چھیڑ خانی پر آٹھ ماہ ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) امریکہ میں ایک بھارتی شہری کو جہاز میں خاتون سے چھیڑ خانی کے جرم میں آٹھ ماہ سزائے قید سنا دی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 62سالہ بھارتی شہری دیو بندر سنگھ پر الزام تھا کہ اس نے گزشتہ ماہ ہوسٹن سے نیویارک آنیوالی پرواز کے دوران اپنے سامنے بیٹھی خاتون کو تنگ کرنے کی کوشش کی تھی ضلعی عدالت میں اعتراف جرم کرنے پر دیو بندر کو آٹھ ماہ سزائے قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :