چین دیامربھاشا ڈیم سے متعلق سرمایہ کاروں کوترغیب دینے میں پاکستان کی مددکریگا،پاکستان میں توانائی بجلی ، کان کنی، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،اسحاق ڈار

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 21:25

چین دیامربھاشا ڈیم سے متعلق سرمایہ کاروں کوترغیب دینے میں پاکستان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور پینتالیس سو میگاواٹ کی صلاحیت کے اس ڈیم کی تعمیر سے متعلق متوقع سرمایہ کاروں کو ضروری معلومات کی فراہمی کیلئے ایک کانفرنس بلانے والے مقامی حلقوں سے تعاون پر اتفاق کیاہے۔یہ بات وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو نائب صدر Zhao Xiaoyu سے ملاقات میں کہی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں توانائی بجلی ، کان کنی، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں پاکستانی انتظامیہ کی پالیسی بہت ہی نفع بخش ہے۔چینی بینک کے نائب صدر نے سرمایہ کاری کے شعبے میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے سرمایہ کاری کے نئے اور وسیع مواقع پیدا ہوئے ہیں۔پاکستان کمپنیوں کو اپنی شناخت پیدا کرنے کیلئے مواقع فراہم کررہاہے۔