کراچی،گلشن اقبال اور عزیزبھٹی تھانے کے قریب ڈاکو سرگرم کالج اور یونیورسٹی کے طالب علم سرعام لٹنے لگے

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) گلشن اقبال اور عزیزبھٹی تھانے کے قریب ڈاکو سرگرم کالج اور یونیورسٹی کے طالب علم سرعام لٹنے لگے نیپا چورنگی پر این ای ڈی یو نیورسٹی جانے والے طالبعلم کو مسلح موٹرسا ئیکل ملزمان نے لو ٹ لیا لیپ ٹاپ ، موبائل فون ،نقدی اور اہم دستاویزات لے کر فرار ہو گئے واقعات کے مطابق گلشن ا قبال نیپاچورنگی سرسید یونیورسٹی کے قریب محمد حا مدتسلیم عباسی این ای ڈی یو نیورسٹی میں داخلے کیلئے جا نے والے طالبعلم کو 2 موٹرسائیکل 125پر سوار ملزمان نے اسلحے کے زور پر لیپ ٹاپ، موبا ٰئل فون ،نقدی،اور تعلمی اسنادسے محروم کر دیا طالب علم داخلہ ٹیسٹ دینے کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی جارہا تھاملزمان لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے تعاقب کے خوف سے طالبعلم کے موٹرسا ئیکل کی چابی بھی لے گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان بلیک رنگ کی موٹرسائیکل125پر سوار تھے جبکہ دونوں کی موٹرسائیکلوں پر نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں تھی۔واضع رہے کہ چند قدم پر پولیس چوکی بھی موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :