ایک پارٹی کے لوگوں نے بھارت سے پیسے لیکر کشمیرکاز کونقصان پہنچانے کی کوشش کی،رحمان ملک
پیر 27 اکتوبر 2014 13:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایک پارٹی کے لوگوں نے بھارت سے پیسے لے کر لندن میں کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ‘جن لوگوں نے کشمیریوں اور ان کے کاز کے ساتھ غداری کی ‘ ان کے خلاف مقدمے درج ہونے چاہئیں ‘وزیر اعظم معاملے کی انکوائری کرائیں ۔
(جاری ہے)
کراچی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کشمیریوں کے حق کیلئے آواز اٹھائی ہے اور وہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لندن گئے، تاہم ایک پارٹی کے لوگوں نے بھارت سے پیسے لے کر کشمیرکاز کو نقصان پہچانیکی کوشش کی۔
انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے کشمیرکاز کے ساتھ غداری کی ان کیخلاف مقدمے درج ہونے چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بیٹھ کر فیصلہ کریں کہ مسئلہ کیا ہیاور ایک دوسرے کیساتھ کیسے چلنا ہے۔رحمان ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ پوری دنیا کا ادارہ ہے۔ اگر سکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو کشمیر کے لئے کیوں نہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ساتھ چلنے کے لئے آپس میں بیٹھ کرفیصلہ کریں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.