حکومت یہ نہ سمجھے کہ بحران ختم ہوگیا‘ سراج الحق
پیر 27 اکتوبر 2014 23:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت یہ نہ سمجھے کہ بحران ختم ہوگیا‘ انتخابی اصلاحات کے بغیر آئندہ الیکشن بھی متنازعہ ہوں گے‘ تحریک انصاف سے مذاکرات کیے جائیں۔ امید ہے طاہر القادری اپنے اعلان پر قائم رہیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ آئین ایک نعمت ہے آئین ٹوٹا تو پاکستان کی یکجہتی خطرے میں پڑ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام تجارت اور پیسے کا لین دین ہے لوگ ووٹ تو دیتے ہیں نظام نہیں بدلتا۔ سیاسی تعصب سے بالاتر ہوکر پاکستان کے مستقبل کا سوچنا ہوگا۔ لوگ سیاست کو کاروبار سمجھتے ہیں‘ موجودہ سیاست میں ووٹر اور بیلٹ بکس آزاد نہیں ہیں ۔(جاری ہے)
14 اگست کو لانگ مارچ کے موقع پر خون خرابے کا خطرہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے دھرنا ختم کردیا جس کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے اعلان پر قائم رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ موجودہ حکومت یہ نہ سمجھے کہ بحران ختم ہوگیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔ اسمبلی کی کارکردگی دیکھ کر چھوڑنے کو دل کرتا ہے حکمران مذاکرات میں سنجیدہ ہوتے تو حالات بہتر ہوتےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.