تمام اہم علاقے کلیئر ہو چکے ہیں، پاک سرزمین کسی صورت دہشتگردی کیخلاف استعمال نہیں ہونےدینگے،پاک فوج
بدھ 29 اکتوبر 2014 14:52
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر 2014ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاک فوج کا ملک دشمنوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، اپنی سرزمین کسی دہشت گرد کارروائی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے۔ پشاور کور ہیڈ کواٹرز میں آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون سے متعلق میڈیا بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سےجاری ہے، دتہ خیل سےآگےکاعلاقہ کلیئرکیاجارہاہے، جب کہ میرعلی،میرانشاہ،رزمک ، اسپین وام کےعلاقےکلئیرہو چکےہیں،مرکزی سڑکیں اور آبادی والے علاقوں کو کلئیر کرلیا گیا ہے، تاہم خراب موسم کے باعث آج اکا خیل میں کارروائی نہیں کی جاسکی۔
(جاری ہے)
افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں اور ان کی کارروائیوں سے متعلق آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ضرب عضب کیلئےافغان حکومت سےتعاون کرنےکوکہاتھا، مگر افغانستان نےآپریشن میں کسی قسم کاتعاون نہیں کیا، انہوں نے ایک بار پھر اس بات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین کسی بھی قسم کی دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، افغان صوبے کنٹر اور نورستان میں قائم ٹی ٹی پی کی پناہ گاہیں اور ہاں موجود کالعدم طالبان کی قیادت فضل اللہ کی سربراہی میں پاکستانی فوجیوں اور سرزمین پر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔
کنٹر اور نورستان میں قائم کالعدم ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں میں پاکستان پر ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔کالعدم طالبان کے ذیلی دھڑو ں سے دوبارہ مذاکرات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات میں ایسا کوئی سرکاری سطح پر جرگہ نہیں جو کالعدم طالبان سے مذکرات کیلئے بھیجا گیا ہو، سرکاری سطح پر آپریشن کے دوران بات چیت یا جرگہ کا کوئی سلسلہ نہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مشتبہ افرادیاسرگرمی نظرآئےتوپولیس،ایف سی کوآگاہ کریں، جب کہ محرم الحرام کی سیکیورٹی سے متعلق میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نےمحرم کیلئےسیکیورٹی پلان تشکیل دیاہے،کےپی کےکی درخواست پرجہاں ضرورت ہوئی فوج جائیگی، جب کہ ملک بھر میں محرم الحرام میں 134حساس علاقوں کیلئےفوج بھیجنےکی درخواست کی گئی ہے۔ س
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.