آرٹیکل 245 :اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں غیر معینہ مدت تک کی توسیع

جمعرات 30 اکتوبر 2014 22:05

آرٹیکل 245 :اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں غیر معینہ مدت تک کی توسیع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت وفاقی دارلحکومت میں تمام اہم سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی افواج پاکستان کے سپرد کرنے میں غیر مدت تک کے لئے توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد ممکنہ رد عمل سے بچنے کے لئے وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ، پاک سیکریٹریٹ اوروزیر اعظم آفس کی عمارتوں پر 24 جولائی کو تین ماہ کے عرصے کے لئے فوج کو تعینات کیا تھا تاہم اب یہ مدت ختم ہونے پر اس میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اس اقدام کو ابتدائی طور پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب شدید ردعمل ظاہر کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :